لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے برسرپیکار اسرائیل کے فوجی کمانڈ کے سربراہ رفی میلیوماسگب نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللہ فعال ہے، انکے پاس تقریباً 10ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ حزب اللہ 6 ماہ تک روزانہ 500راکٹ داغ سکتی ہے۔
حزب اللہ کے بارے میں سوچا کچھ تھا اور حقیقت کچھ اور ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق رفی میلیوماسگب نے شمالی اسرائیل میں ہونے والے نقصانات پر رہائشیوں سے معذرت کر لی۔


