ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی ایئر فورس کے افسر کی تلاش میں شریک ایک امریکی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سی ون تھرٹی کیساتھ ساتھ ڈرونز بھی تباہ کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے پائلٹ کی تلاش کے مقام پر مشتبہ ہیلی کاپٹر گرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
میڈیاکے مطابق کمانڈوز اور ایئر مین کو محفوظ مقام تک لے جانے کیلئے جانیوالے 2 ٹرانسپورٹ طیارے ایران کے ایک دور دراز اڈے پر پھنس گئے تھے، امریکی اہلکار کے مطابق بعد ازاں 3نئے طیارے بھیجے گئے تاکہ امریکی افواج کو وہاں سے نکالا جا سکے، کمانڈوز نے دونوں خراب طیاروں کو تباہ کر دیا تاکہ وہ ایرانیوں کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔


