ہومتازہ ترینسابق عالمی کپتانوں کا عمران خان کے علاج کا مطالبہ

سابق عالمی کپتانوں کا عمران خان کے علاج کا مطالبہ

لاہور (ویب ڈیسک): دنیا بھر کے 21 سابق ٹیسٹ و بین الاقوامی کپتانوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے طبی معائنے اور مناسب علاج کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ان کپتانوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ان کا قیام مختصر رہا اور سرکاری ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔

خط میں تین مطالبات شامل ہیں جن میں میڈیکل بورڈ کے ذریعے مکمل معائنہ، خاندانی ملاقاتیں اور تجویز کردہ

علاج شامل ہیں۔ دستخط کرنے والوں میں مائیکل ایتھرٹن، ایلن بارڈر، سنیل گواسکر، کپل دیو اور دیگر شامل ہیں۔ سابق کپتانوں نے واضح کیا کہ وہ سیاستدانوں کے طور پر نہیں بلکہ کرکٹ کے ساتھیوں کی حیثیت سے یہ اپیل کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں