کراچی (لارڈ میڈیا) : کراچی کے علاقے منگھو پیر نیو ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرین نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل سعد الرحمان، کانسٹیبل غلام رسول اور کانسٹیبل شبہاز علی شامل ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


