واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج سے شروع کی جائے گی، جو کسی دشمن کے خلاف کیا جانے والا سب سے بڑا معاشی حملہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد ایران کے آمرانہ نظام کو برقرار رکھنے والی تمام اقتصادی شریانوں کو کاٹ دینا ہے تاکہ تہران مکمل طور پر تنہا رہ جائے۔
بیسنٹ نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو بڑی حد تک تباہ کر دیا ہے، اور تمام قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایران کی جوہری منصوبہ بندی کو دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائی کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب واشنگٹن کی عزم کی قیمت کو کم نہ سمجھا جائے۔
سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکی حکومت پیر سے ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرے گی، جو ایرانی حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گی۔


