ہومتازہ ترینیومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بیونس آئرس (لارڈ میڈیا) ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔ بیونس آئرس میں منعقدہ ہاف میراتھن ریس میں انہوں نے 56 منٹ اور 51 سیکنڈز میں کامیابی حاصل کی۔

29 سالہ کیجیلچا نے اس سے قبل 2024 میں ویلنسیا میں 57 منٹ اور 30 سیکنڈز کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا، جو اس سال مارچ میں یوگینڈا کے جیکب کپلیمو نے لزبن میں توڑ دیا تھا۔

اب کیجیلچا نے یہ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔ خواتین ایونٹ میں ایتھوپیا کی فوٹین ٹیسفے نے ایک گھنٹے، 3 منٹ اور 57 سیکنڈز میں کامیابی حاصل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں