لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان میں موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان آئیڈل 2026 فیصل آباد کی حرا قیصر نے جیت لیا۔ اختتامی تقریب میں ججوں کے متفقہ فیصلے کے سبب حرا قیصر کو فاتح قرار دیا گیا۔
سوپر فنالے میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس رہی جبکہ کراچی اور فیصل آباد کے سنیما میں خصوصی اسکریننگ بھی کی گئی۔
حرا قیصر کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اور انہوں نے پورے مقابلے میں شاندار پرفارمنس سے لوگوں اور ججوں کے دل جیتے۔ انہوں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔
معروف گلوکار اور پاکستان آئیڈل کے جج راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے اور مزید پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔


