ہومتازہ ترینیورپی یونین کی اسرائیلی ای ون منصوبے کی شدید مخالفت

یورپی یونین کی اسرائیلی ای ون منصوبے کی شدید مخالفت

برسلز (لارڈ میڈیا): یورپی یونین نے اسرائیل کے ای ون آبادکاری منصوبے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے منصوبے کا ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت ای ون منصوبے کا ٹینڈر واپس لے کیونکہ یہ منصوبے بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔

یورپی یونین کے نمائندے نے اپنے بیان میں کہا کہ ای ون سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاریاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ تعمیرات مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم اور مشرقی یروشلم کو الگ تھلگ کر دیں گی، جس سے دو ریاستی حل کے قابلِ عمل ہونے کے امکانات مزید متاثر ہوں گے۔

یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ منصوبے سمیت دیگر تمام یہودی آبادکاری کی توسیعی سرگرمیاں روکے اور آبادکاروں کے تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس میں ای ون آبادکاری منصوبے پر کام شروع کردیا۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے اور کینیڈا نے مشترکا بیان میں تعمیراتی ٹینڈرز جاری کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ناظم امور کو طلب کرکے احتجاج کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں