اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعدد سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ہر منگل کو جیل رولز کے تحت باقاعدگی سے ملاقات کرائی جاتی ہے اور اب تک 84 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کی صحت کی جانچ کے لیے متعدد سرکاری معالجین ان کا چیک اپ کرتے ہیں اور یہ عمل جاری ہے۔ 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک مختلف طبی ماہرین کے 39 چیک اپ کی سمری بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔
رپورٹ میں ذکر کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کی تھی، جس سے جیل رولز کی خلاف ورزی ہوئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔


