ہومتازہ ترینپشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ان ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں، جو اب باقاعدہ طور پر پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے ہیں۔

تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر ججز، جوڈیشل افسران اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے اراکین اور سینئر وکلاء نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں