ہومتازہ ترینانوراگ کشیپ نے گرل فرینڈ شبھرا سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

انوراگ کشیپ نے گرل فرینڈ شبھرا سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (لارڈ میڈیا): معروف بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ نے اپنی 20 سال چھوٹی گرل فرینڈ شبھرا شیٹی کے ساتھ تعلقات، شادی کے امکانات اور عمر کے فرق پر کھل کر بات کی ہے۔ انوراگ نے بتایا کہ شبھرا شادی کے تصور پر یقین نہیں رکھتیں، اس لیے رشتے کو کوئی نام دینے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ان کے لیے اہم ہے۔

انوراگ نے کہا کہ وہ شبھرا کے ساتھ خوش ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ شبھرا نے بھی ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ محبت کرنا ان کی خواہشات میں شامل تھا اور انوراگ کے ساتھ محبت کا احساس انہیں زندگی کی خوشی دیتا ہے۔

انوراگ نے اعتراف کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ وہ عمر کے فرق کے حوالے سے فکرمند ہوتے جا رہے تھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے شبھرا کو خود سے دور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شبھرا کی عمر کا اظہار ان کے چہرے سے نہیں ہوتا، جس کے باعث عمر کا فرق زیادہ محسوس ہونے لگا۔

واضح رہے کہ شبھرا ماضی میں انوراگ کی پروڈکشن کمپنی فینٹم فلمز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی تھیں۔ دونوں کو پہلی مرتبہ 2015 میں ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ 2018 میں تعلق کی تصدیق کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں