کلی زائیک (لارڈ میڈیا): سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔
آپریشن کے دوران مزید 3 دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔


