اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو بلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ 20 اگست کو ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا۔ حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کی تاریخ طے ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان اجلاس کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔


