ہوماہم ترینوزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر مکمل تبدیل کرنا...

وزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر مکمل تبدیل کرنا ان کا ہدف ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر مکمل طور پر تبدیل کرنا ان کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ذیلی ادارے کو مثالی اور عوام دوست بنانا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت کے اداروں کی کارکردگی، باہمی رابطے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ نے اداروں کے درمیان باہمی رابطے، تعاون اور کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کا کام دیگر وزارتوں سے مختلف ہے اور یہ کہ تمام اداروں کو درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے ڈیٹا سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی اور دو سالہ جامع ٹرانسفارمیشن پلان پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو خودمختار اور بااختیار ہونا چاہیے اور قوانین میں ضروری ترامیم کی تجاویز فوری پیش کی جائیں۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ وفاقی اداروں میں کام نہ کرنے کا کلچر تھا جسے بدلا گیا ہے۔ تمام اداروں کو ٹارگٹ بیسڈ اور نتیجہ خیز انداز میں کام کرنا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں