لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں پہلی بار پرائمری سطح پر تدریس کے نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے پانچویں جماعت تک ایکٹیویٹی بیسڈ کتابیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیکٹا حکام کے مطابق یہ کتابیں 2027 کے تعلیمی سیشن سے متعارف کرائی جائیں گی، جن کی تیاری کا عمل نئے کریکولم کے مطابق شروع ہو چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد روایتی رٹہ سسٹم سے ہٹ کر طلبہ کی عملی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
ایکٹیویٹی بیسڈ کتابوں کے ذریعے طلبہ کی عملی سرگرمیوں پر مبنی تعلیم کو فروغ ملے گا، جبکہ نصابی مواد کو عملی زندگی سے جوڑنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔


