ہومتازہ ترینعمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں...

عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کے متعلق رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی جانب سے پیش کی گئی دو صفحات کی رپورٹ میں 24 صفحات پر مشتمل اخباری تراشے اور ڈاکٹروں کی چیک اپ ہسٹری بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی جیل رولز کے تحت ہر منگل کو باقاعدگی سے ملاقات کرائی جاتی ہے اور اب تک 84 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کا دن میں تین مرتبہ کھانے پینے کی جانچ اور میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے، جبکہ متعدد سرکاری معالجین بھی ان کا معائنہ کر چکے ہیں۔

ماہر امراض چشم سے عمران خان کی آنکھ کا علاج بھی جاری ہے اور ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک 39 مختلف طبی ماہرین کے چیک اپ کی سمری بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں دی گئی یقین دہانی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے کہ ملاقات کے بعد جیل کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے، لیکن عدالتی حکم کے باوجود میڈیا ٹاک کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں