ہومتازہ تریناسلامی یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں...

اسلامی یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔ عدالت نے اسلامی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

ریسرچ اینڈ انٹرپرائز، ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس اور اکیڈمکس کے تین نائب صدور کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جسٹس ایاز شوکت نے شہری جاوید اختر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی وکیل آکاش تارا پیش ہوئیں۔

وکیل آکاش تارا نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یونیورسٹی نے شفاف طریقے سے تعیناتیاں نہیں کیں۔

وکیل کے مطابق یونیورسٹی کو اوپن میرٹ پر تعیناتی کرنی تھی، لیکن تعیناتیاں فیکلٹی ممبران سے ہی کی گئیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ بورڈ آف گورنرز نے اپنا اختیار کمیٹی کو تفویض کیا ہے یا نہیں، اس کو دیکھا جائے۔

عدالت نے اسلامی یونیورسٹی کو دو ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت کر دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں