پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے اسکولوں میں مارننگ اسمبلی معطل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سمر زون کے مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 17 سے 31 اگست تک مارننگ اسمبلی نہیں ہوگی، جبکہ ونٹر زون کے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول معمول کے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2026 سے خیبر پختونخوا کے تمام اسکول معمول کے روٹین اور ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کریں گے۔


