ہومتازہ ترینسابق عراقی نائب وزیر کے گھر سے کروڑوں ڈالر اور 60 کلو...

سابق عراقی نائب وزیر کے گھر سے کروڑوں ڈالر اور 60 کلو سونا برآمد

بغداد (لارڈ میڈیا): عراق میں سابق نائب وزیر کے گھر پر چھاپے کے دوران 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر، 20 کروڑ عراقی دینار اور 60 کلو سونا ضبط کر لیا گیا۔ عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق یہ کارروائی کرپشن کے بڑے مقدمے میں کی گئی۔

یہ کارروائی سابق نائب وزیرِ تیل برائے ریفائننگ امور عدنان الجمیلی کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران ہوئی، جو چند ہفتے قبل کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔

مرکزی انسدادِ بدعنوانی فوجداری عدالت کے جج نے کہا کہ یہ کارروائیاں کردستان ریجن کے تعاون سے کی گئیں۔ اس دوران 7 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

جج کے مطابق یہ اقدامات مشتبہ شخص اور اس کے ساتھیوں سے مالی رقوم اور اثاثوں کا سراغ لگانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

عراقی حکام بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ زیرِ تفتیش خلاف ورزیوں سے حاصل ہونے والی رقم اور اثاثوں کی نشاندہی کر کے انہیں ضبط کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں