ہومتازہ ترینایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لئے سپریم کورٹ...

ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا): ایم کیو ایم پاکستان نے نئے صوبوں کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ صوبے قانونی نہیں بلکہ لسانی بنیادوں پر بنائے گئے تھے۔

خالد مقبول نے کہا کہ ملک میں آبادی کے بڑھنے کے باوجود نئے صوبے نہیں بنائے گئے، حالانکہ زیادہ آبادی کے باوجود یہ صوبے انتظامی یونٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مڈل کلاس نوجوانوں کو ایوانوں میں پہنچایا اور اب سب کو آپس میں بات چیت شروع کرنی چاہیے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ملک بھر میں جہاں بھی نئے صوبوں کی آواز اٹھے گی، ہم ان کی حمایت کریں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے قیام کا مطالبہ آئین میں درج ہے۔

پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے نظام کی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کے باوجود بدترین جگہ بنا دیا گیا۔ فاروق ستار نے بھی نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کی اور کہا کہ پاکستان کی بقاء اب مزید یونٹس کے قیام کے بغیر ممکن نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں