ہومتازہ ترین’’چائنہ کول‘‘، سیاح موسم گرما میں چین کے شہر چھونگ چھنگ کا...

’’چائنہ کول‘‘، سیاح موسم گرما میں چین کے شہر چھونگ چھنگ کا رخ کیوں کر رہے ہیں؟

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): رائے روسٹینڈ، آسٹریلوی سیاح
’’یہاں گرمی نہیں ہے بلکہ یہاں تو موسم واقعی ٹھنڈا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): الیگزینڈرا، رومانیہ کی سیاح
’’لوگ بہت کھلے دل کے اور انتہائی دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): فلو، جرمن سیاح
’’یہ جگہ واقعی بہت دلکش لگتی ہے۔ اسی لئے ہم یہاں آئے ہیں۔‘‘

دنیا بھر میں گرمی کی لہروں کے دوران زیادہ سیاح موسمِ گرما میں ٹھنڈے اور خوشگوار مقام پر جانے کے لئے چین کا رخ کر رہے ہیں۔

بیرونِ ملک سوشل میڈیا پر وسیع تر ’’چائنہ ٹریول‘‘ کے بڑھتے ہوئے چرچے کے تحت ’’چائنہ کول‘‘ ایک نئے رجحان کے طور پر ابھر رہا ہے۔

چھونگ چھنگ چین کے ’’شدید گرم شہروں‘‘ میں سے ایک ہے جو سیاحوں کو موسمِ گرما کا ایک مختلف رخ دکھا رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): فلو، جرمن سیاح
’’میں نے اسے ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیکھا تھا۔ یہ واقعی بہت دلکش لگتا ہے خاص طور پر رات کے وقت جب روشنیاں اور دیگر چیزیں نظر آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں آئے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): روبرٹا، رومانیہ کی سیاح
’’مجموعی طور پر یہاں کے مناظر اور پہاڑیاں دیکھنے میں واقعی بہت دلچسپ ہیں۔ اس کے علاوہ باہر سے گزرتی ہوئی میٹرو اور اسے کھڑکی سے دیکھنا بھی بہت خوبصورت تھا۔‘‘

لیکن چھونگ چھنگ کی ’’کول‘‘ خصوصیت صرف ان چیزوں تک محدود نہیں جو آپ دیکھ سکتے ہیں۔

گرمیوں کی تپش میں زیرِ زمین یہ مقامات ایک غیر متوقع سہولت فراہم کرتے ہیں جہاں ٹھنڈے ماحول میں کھانا کھانے، سیر کرنے اور شہر کی تاریخ کے ایک حصے کو قریب سے دیکھنے اور محسوس کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): رائے روسٹینڈ، آسٹریلوی سیاح
’’ہم زیرِ زمین کچھ نیا آزما رہے ہیں۔ میں نے زندگی میں پہلے کبھی ایسا نہیں کیا اور یہ واقعی حیران کن بھی ہے۔ تاریخ کے ایک حصے میں بیٹھ کر کھانا کھانا واقعی ایک زبردست تجربہ ہے۔‘‘

بین الاقوامی سیاحوں کے لئے چین کا سفر اب پہلے سے زیادہ آسان ہوتا جا رہا ہے۔

زیادہ سہل ٹرانسپورٹ، بہتر سفری خدمات اور ویزا سہولیات ایک ہی سفر میں چین کے مزید علاقوں کی سیر کو آسان بنا رہی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): ہیری، آسٹریلوی سیاح
’’یہاں پہنچنے کے لئے فضائی سفر آسان ہے۔ اور ہاں اندرونِ ملک پروازیں سستی ہیں اور اِن میں کم وقت صرف ہوتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): الیگزینڈرا، رومانیہ کی سیاح
’’مجھے یہ جگہ بہت پسند ہے۔ یہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔ لوگ بہت ملنسار اور دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔ یہاں سفر کرنا بہت آسان ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): رائے روسٹینڈ، آسٹریلوی سیاح
’’یہ آسان ہے۔ ویزا کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ کوئی پریشانی نہیں۔ سفر کرنا آسان ہے۔ بس اٹھیں اور چلے آئیں، دوست۔‘‘

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں