بیجنگ (شِنہوا) چین میں کھپت کی قوت کا ایک اہم پیمانہ یعنی اشیاء اور خدمات کی مجموعی پرچون فروخت میں 2026 کے پہلے 7 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران خدمات کی پرچون فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد جبکہ اشیاء کی پرچون فروخت میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران اشیائے صرف کی مجموعی پرچون فروخت 288 کھرب یوآن (تقریباً 42.4 کھرب امریکی ڈالر) رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری سے جولائی کے دوران اشیا ءاور خدمات کی آن لائن پرچون فروخت 117 کھرب یوآن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد زیادہ ہے۔
این بی ایس کے مطابق اشیاء کی آن لائن پرچون فروخت میں 4.6 فیصد جبکہ خدمات کی آن لائن پرچون فروخت میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔


