لزبن (لارڈ میڈیا) آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے مکسڈ ڈبلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اعصام اور نینا ہرمن نے پرتگال کے فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔
مینز ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 4 میڈلز جیتے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔


