ہومتازہ ترینآئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے چار تمغے...

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے چار تمغے جیت لیے

لزبن (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے چار تمغے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے مکسڈ ڈبلز میں مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مل کر پرتگالی جوڑی کو سخت مقابلے میں شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ یہ کامیابی اُن کے بین الاقوامی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان کے لیے دوسرا بڑا اعزاز مینز 45 پلس ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان نے سلور میڈل جیت کر حاصل کیا۔ اُنہوں نے مینز 45 پلس ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

علاوہ ازیں، عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار تک پہنچا دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں