ہومتازہ ترینلاہور میں اسٹیج اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا...

لاہور میں اسٹیج اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کی تھانہ سبزہ زار پولیس نے اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ناصر خان نے دوستی کے بعد اسٹیج ڈرامے میں کام کا لالچ دیا اور گھر آنا جانا شروع کر دیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ناصر خان نے نشہ آور جوس پلا کر زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم اب بلیک میل کر رہا ہے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے۔ یاد رہے کہ 2024 میں بھی ناصر خان نے اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں