ہومتازہ ترینپاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن جیت لی

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن جیت لی

ہانگ کانگ (لارڈ میڈیا): پاکستان نے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن میں فتح حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی ویمنز نیٹ بال ٹیم نے فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست دے کر چمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان نے نہ صرف یہ فتح حاصل کی بلکہ 2028 میں سنگاپور میں ہونے والی ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

فائنل میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، جہاں صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستانی ٹیم نے پورے میچ میں بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مضبوط عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں