ہومUncategorizedکیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد...

کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

کیلیفورنیا (لارڈ میڈیا): کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد میں پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات اور کیلیفورنیا کی معیشت، ثقافت اور سماجی زندگی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا۔

یہ قرارداد سینیٹر میلیسا ہرتاڈو نے پیش کی، جس میں کیلیفورنیا کی ترقی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا اور مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کامیابیوں کی تعریف کی گئی۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قرارداد کی منظوری پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی قیادت کو سراہا۔

کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی نے پاک امریکا اقتصادی تعاون کے فروغ میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے کردار کو بھی سراہا اور پاکستان اور ریاست کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

سفیر پاکستان نے عوامی روابط مستحکم کرنے اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات میں موجود مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قرارداد کی منظوری سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کے کیلیفورنیا کے سرکاری دورے کے موقع پر ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں