ہومUncategorizedکراچی میں پولیس مقابلے، 8 مبینہ ڈاکو گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلے، 8 مبینہ ڈاکو گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں 4 زخمی شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم، موٹرسائیکلیں اور چھینا گیا سامان برآمد ہوا۔

ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ نیو کراچی سیکٹر الیون آئی میں مبینہ مقابلے کے نتیجے میں زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔ زخمی ملزم اریاز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کاشف کو تھانے بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن رحمت شاہ کالونی میں بھی مقابلہ ہوا، جہاں زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ زخمی ملزم ایمان اللہ کو اسپتال پہنچایا گیا جبکہ ملزم احمد کو تھانے بھیجا گیا۔

گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی سٹی کالج کے قریب مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم 22 سالہ اویس کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم قاسم کو تھانے بھیجا گیا۔

تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں بھی مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔ زخمی ملزم بلال کو اسپتال اور دوسرے ملزم عدنان کو تھانے منتقل کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں