کراچی (لارڈ میڈیا): ناظم آباد نمبر دو میں 24 گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل بجلی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی نہ ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والے شہریوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث بچوں، بزرگوں اور خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی کی طویل بندش اب ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔
مظاہرین نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


