ہومانٹرنیشنلایران نے عالمی برادری کو آبنائے ہرمز سمیت دیگر آبی گزرگاہوں کی...

ایران نے عالمی برادری کو آبنائے ہرمز سمیت دیگر آبی گزرگاہوں کی بندش سے خبردار کر دیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز سمیت دیگر آبی گزرگاہوں کی مکمل بندش ہوسکتی ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذولغدر نے کہا ہے کہ امریکی اشتعال انگیزی آبنائے ہرمز کو مزید محدود کر سکتی ہے اور دیگر سمندری راستوں کی بندش کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات کے نتائج عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی پر پڑ سکتے ہیں۔ 14 جولائی کو امریکی سینٹکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر دوبارہ بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں