ہومتازہ ترینپی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں 6 سہولت کار...

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں 6 سہولت کار گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا) : پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پولیس نے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاریاں شوٹرز کو تعاون فراہم کرنے کے الزام میں کی گئی ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق شوٹرز کو لانے والی گاڑی گجرانوالہ سے کرائے پر لی گئی تھی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ملزمان نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔

ملزمان لاہور کے گلبرگ علاقے تک گاڑی میں آئے اور کلینک پر موٹرسائیکلوں پر پہنچے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی بنیاد پر مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں