ہومپاکستانپیمرا کا جیو نیوز کے خلاف فیصلہ، معطلی کے بعد نشریات بحال

پیمرا کا جیو نیوز کے خلاف فیصلہ، معطلی کے بعد نشریات بحال

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) جیو نیوز کی نشریات بحال کر دی گئی ہیں جبکہ پیمرا نے جیو نیوز کے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ پیمرا نے بتایا ہے کہ یہ معاملہ جیو نیوز کے پروگرام "سفر عشق” کی نشریات میں مذہبی تصویر کشی سے متعلق تھا۔

پیمرا نے 11 جولائی کو 191ویں اجلاس میں معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں کونسل آف کمپلینٹس لاہور کی سفارشات، کارروائی کے ریکارڈ، لائسنس ہولڈر کے مؤقف اور پیمرا قوانین کا جائزہ لیا گیا۔

کونسل نے معاملے پر اپنے 127ویں، 128ویں اور 129ویں اجلاسوں میں غور کیا اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کیں۔ جیو نیوز اور اس کے نمائندگان کو وضاحت کا موقع فراہم کیا گیا۔

اتھارٹی نے کہا کہ خلاف ورزی سنگین نوعیت کی ہے اور جیو نیوز کی معطلی 11 جولائی کی رات 12 بجے تک برقرار رہی۔ چینل کی نشریات معطلی کی مدت مکمل ہونے اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد بحال ہو گئیں۔

پیمرا نے جیو نیوز انتظامیہ کو ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی پر ضابطے کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئندہ غفلت پر لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

پیمرا نے تمام لائسنس یافتگان کو غیر جانبداری کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی یا ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کے لیے علیحدہ ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں