ہومپاکستانوفاقی کابینہ میں بڑے ردوبدل اور نئے چہروں کی شمولیت کا امکان

وفاقی کابینہ میں بڑے ردوبدل اور نئے چہروں کی شمولیت کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ میں نئے چہروں اور نوجوان قیادت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خصوصاً وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم نے تشویش ظاہر کی ہے جبکہ چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ وزارت آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم غیرمطمئن ہیں۔ کمزور کارکردگی والی وزارتوں کی خامیاں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرنے اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں