میزوری (لارڈ میڈیا) امریکی ریاست میزوری میں رواں صدی کی شدید ترین بارش کے نتیجے میں تباہ کن سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 6 سے 12 انچ بارش کے باعث سڑکیں، کیمپنگ مقامات اور کئی آبادیاں زیر آب آگئی ہیں۔
رہائشی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب چکے ہیں اور 90 ہزار سے زیادہ لوگ پانی میں پھنس گئے ہیں، جنہوں نے اپنی جان بچانے کے لئے چھتوں، درختوں اور اونچے مقامات کا سہارا لیا ہے۔
دریاؤں میں پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح 29 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث کئی مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔ ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مسلسل بارشوں کے باعث مزید سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


