ہومپاکستانپی ٹی آئی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ کے پی کو بھائی...

پی ٹی آئی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ کے پی کو بھائی کی مداخلت پر خط لکھ دیا

پشاور (لارڈ میڈیا): ضلع خیبر سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو خط لکھ کر حلقہ پی کے 71 میں ان کے بھائی نوید آفریدی کی مبینہ سیاسی اور انتظامی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ عبدالغنی آفریدی نے یہ خط اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ نوید آفریدی حلقے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے ہیں اور سرکاری محکموں کے افسران کو شرکت پر مجبور کرتے ہیں، جبکہ شرکت نہ کرنے والوں کو تبادلوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس مبینہ مداخلت سے منتخب عوامی نمائندے کے طور پر ان کا سیاسی وقار متاثر ہو رہا ہے۔ عبدالغنی آفریدی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ پہلے بھی کئی بار وزیراعلیٰ کو اس معاملے سے آگاہ کر چکے ہیں اور صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے ذریعے بھی شکایت پہنچائی گئی، تاہم کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور بعض سرکاری افسران کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ سیاسی و انتظامی مداخلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ مزید قانونی اور سیاسی اقدامات پر غور کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں