ہومانٹرنیشنلآیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے لیے انتظامات جاری، ایرانی فوج...

آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے لیے انتظامات جاری، ایرانی فوج ہائی الرٹ

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ملک کی سرحدوں پر پہرا مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ایرنا کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل محمد اکرام نیا نے بتایا ہے کہ مختلف ممالک سے آنے والے اعلیٰ حکام کی آمد کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی، بحری اور فضائی افواج نے سرحدوں پر سیکیورٹی مضبوط کر لی ہے اور فضائی دفاعی فورس فضائی حدود کی نگرانی کر رہی ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات چھ دنوں تک جاری رہیں گی، جو ایران اور عراق کے پانچ مختلف شہروں میں منعقد کی جائیں گی۔ یہ رسومات ہفتے کو شروع ہوں گی اور تہران کے بڑے مصلیٰ کمپلیکس میں ان کا جسدِ خاکی رکھا جائے گا۔

سات جولائی کو ان کے جسدِ خاکی کو مقدس شہر قم لے جایا جائے گا اور پھر عراق کے شہروں نجف اور کربلا منتقل کیا جائے گا۔ تدفین کے لیے نو جولائی کو ان کا جسدِ خاکی واپس ایران کے شہر مشہد لایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان رسومات میں دنیا بھر سے ڈیڑھ سے دو کروڑ سوگوار شرکت کریں گے۔ دنیا کے تیس سے زیادہ ممالک کے رہنما اور نوے ممالک کے مذہبی پیشوا اس موقع پر شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران تصدیق کی کہ وہ اس جنازے میں شرکت کے لیے خود ایران جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں