ہوماہم تریناسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ججز نے بطور ایڈیشنل جج حلف اٹھا لیا۔ جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ان ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز، بار نمائندے اور وکلا نے شرکت کی۔

قبل ازیں صدر مملکت نے ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں، سندھ ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور ایک ایڈیشنل جج کی توسیع کی سمری پر دستخط کیے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پشاور ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سمری اور بلوچستان میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں