ہوماہم ترینکوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا رکشہ نہر میں گرنے سے 11...

کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا رکشہ نہر میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ (لارڈ میڈیا) پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر نہر میں جاگرا، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں یہ حادثہ پیش آیا۔ لوڈر رکشے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 24 سے زائد افراد سوار تھے، جو بارات کے ساتھ خوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

حادثے کے باعث باراتیوں کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔ موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ لوگوں کو بچا لیا، تاہم رکشے میں موجود افراد کی بڑی تعداد حادثے کا شکار ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 11 افراد کو زندہ نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ نہر میں بہہ جانے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں 3 سے 14 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کا دائرہ جائے حادثہ سے تقریباً 20 کلومیٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں