ہوماہم ترینکسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں...

کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا 3 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے دوران کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز کی فزیکل اسٹاک ویری فکیشن کروائی جائے گی، جبکہ ان کی لائسنسنگ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں