ہومتازہ ترینعالیہ نیلم کی قیادت میں لاہور ہائیکورٹ میں 23 ججز کی ریکارڈ...

عالیہ نیلم کی قیادت میں لاہور ہائیکورٹ میں 23 ججز کی ریکارڈ تقرری

لاہور (لارڈ میڈیا) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 23 خالی ججز کی آسامیاں پُر کر کے ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد وہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ خالی آسامیوں پر تقرری کرنے والی پہلی چیف جسٹس بن گئی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 10 ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ان ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس سید فرہاد علی شاہ، جسٹس امجد پرویز، جسٹس اسد علی باجوہ، جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس شیریں عمران، جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ، جسٹس منور دوگل، جسٹس امیر عجم ملک، جسٹس خالد ابن عزیز اور جسٹس اجمل خان شامل ہیں۔

نئے ججز کی تعیناتی کی منظوری 21 جولائی کو چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں