ہوماہم ترینپاکستان، سعودی عرب، ترکیے کا دفاعی معاہدہ، اسرائیل کا ردعمل

پاکستان، سعودی عرب، ترکیے کا دفاعی معاہدہ، اسرائیل کا ردعمل

مکہ (لارڈ میڈیا) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر اسرائیلی حکومت نے تشویش ظاہر کی ہے اور اسے خطے کیلئے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے امورِ تارکین وطن نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کیلئے پریشان کن ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے دفاعی معاہدہ موجود تھا، تاہم ترکیے کی شمولیت سے اس کی نوعیت تبدیل ہو گئی ہے۔

مکہ میں دو روز قبل دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے سلامتی اور دفاع کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

معاہدے کی اہم شق کے مطابق کسی بھی ملک پر حملے کی صورت میں اسے تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اسرائیلی حکام ترکیے اور اسرائیل کے درمیان سیاسی اختلافات کی وجہ سے بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب معاہدے میں شامل ممالک نے اسے باہمی دفاع اور علاقائی سلامتی کے تعاون کے طور پر پیش کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں