لوئر دیر (لارڈ میڈیا): لوئر دیر میں باڈوان پل پر قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل محمد اسماعیل شہید ہو گئے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد اسماعیل کی نماز جنازہ آج پولیس لائن تیمرگرہ میں ادا کی جائے گی، جس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔


