ہومتازہ ترینچین کے منظم اقدامات سے پانڈا کے تحفظ کی کوششوں کو تقویت...

چین کے منظم اقدامات سے پانڈا کے تحفظ کی کوششوں کو تقویت ملنے لگی

چِن لِنگ دیوہیکل پانڈا جسے بھورا پانڈا بھی کہا جاتا ہے معروف سیچھوان ذیلی نسل کے مقابلے میں نسبتاً چھوٹی اور زیادہ گول کھوپڑی، مختصر تھوتھنی اور کم گھنے بالوں کا حامل ہوتا ہے۔

یہ ذیلی نسل بنیادی طور پر صوبہ شانشی کے چِن لِنگ پہاڑی سلسلے میں پائی جاتی ہے۔

حالیہ برسوں میں شانشی نے نباتات کی بحالی کر کے ایسی ماحولیاتی راہداریاں بنائی ہیں جو بکھرے ہوئے مسکنوں کو آپس میں ملاتی ہیں اور پانڈا کی مختلف آبادیوں کے درمیان جینیاتی تبادلے میں مدد دیتی ہیں۔

بعض قدرتی تحفظ گاہوں نے پانڈا کی افزائشِ نسل میں مدد کے لئے قدرتی غاروں سے مشابہ مصنوعی آشیانے بھی تعمیر کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): حہ شیانگ بو، ڈائریکٹر، انتظامی بیورو، شانشی فُوپِنگ نیشنل نیچر ریزرو

’’سال 2024 میں ہم نے زچگی کے لئے 15 تجرباتی آشیانے تعمیر کئے تھے۔ سال 2025 میں ان میں سے آٹھ پہلے ہی استعمال میں آ چکے تھے۔ ہم ہر سال افزائشی مرکز اور قدرتی تحفظ گاہ کے قریب موجود 100 سے زائد کتوں کو ویکسین بھی لگاتے ہیں تاکہ انہیں کینائن ڈسٹیمپر سے محفوظ رکھا جا سکے جو پانڈا کے لئے ایک جان لیوا خطرہ ہے۔‘‘

برسوں کی تحفظاتی کوششوں نے چِن لِنگ دیوہیکل پانڈا کی آبادی میں اضافے اور اِن کےبکھرے ہوئے مسکنوں کو بتدریج دوبارہ جوڑنے میں مدد دی ہے۔

چِن لِنگ دیوہیکل پانڈا کی بحالی دراصل ایک بڑی قومی کہانی کا حصہ ہے۔

گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران چین نے دیوہیکل پانڈا کے تحفظ کے لئے متعدد قدرتی تحفظ گاہیں قائم کی ہیں۔

سال 2021 میں دیوہیکل پانڈا نیشنل پارک باضابطہ طور پر قائم کیا گیا تھا جو سیچھوان، شانشی اور گانسو کے تین صوبوں کے تقریباً 22 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

نئی ٹیکنالوجیز بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ تحفظ کے اقدامات اب تجربات پر مبنی طریقہ کار سے آگے بڑھ کر اعداد و شمار پر مبنی نظام کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

اس وقت چین کے جنگلات میں تقریباً 1900 دیوہیکل پانڈا زندگی گزار رہے ہیں۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں