چین کے وسطی شہر ووہان میں پیر کے روز 2026 کے ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ اس عالمی ایونٹ میں اقوامِ متحدہ کے اداروں، نوجوانوں کی عالمی تنظیموں اور 120 سے زائد ممالک سے آئے ہوئے 500 سے زیادہ لوگ شریک ہوئے ہیں۔
’’ایک بہتر دنیا کے لئے نوجوانوں کی قیادت میں ترقی‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس فورم میں تین اہم موضوعاتی نشستیں شامل ہیں۔ ان موضوعاتی نشستوں میں تخلیقی معیشت اور جدید ثقافت، مصنوعی ذہانت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور رضاکارانہ خدمات اور غربت کے خاتمے جیسے موضوعات موضوع گفتگو رہے۔ فرانس، برازیل، جرمنی، آسٹریلیا، کینیا اور چین سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے نوجوانوں کی قیادت میں جاری وہ منصوبے پیش کئے جو موسمیاتی تبدیلی، جدت اور کاروباری صلاھیت سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک ایک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ نے ’’چینی نوجوان نئے دور میں محنتی اور عالمی شراکت دار‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی جاری کی ہے۔
یہ فورم اقوامِ متحدہ کے سال 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور چین کی تجویز کردہ عالمی ترقیاتی پہل پر عملدرآمد کے لئے نوجوان قوت کو یکجا کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
اس فورم کا انعقاد آل چائنہ یوتھ فیڈریشن، چین میں اقوام متحدہ اور فورم کی آرگنائزنگ کمیٹی نے باہمی اشتراک سے کیا۔
ووہان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


