ہومبسنتتنازعاترحیم یار خان: آن لائن کام کا جھانسہ دے کر لڑکی قتل

رحیم یار خان: آن لائن کام کا جھانسہ دے کر لڑکی قتل

رحیم یار خان (لارڈ میڈیا): پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں آن لائن کام کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 19 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان انس، ذیشان اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کا الزام ہے، تاہم حتمی حقائق تفتیش اور میڈیکل رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ لڑکی کو آن لائن کام کی پیشکش کے ذریعے بلایا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، جبکہ کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں