ماسکو (لارڈ میڈیا): روسی میڈیا نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کی بھرپور ستائش کی ہے۔ روس کے تمام بڑے نیوز چینلز اور جریدوں نے پاکستان کو امن کا ضامن اور اہم شراکت دار قرار دیا ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی دیگر قیادت بطور ثالث اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
روسی جریدہ اسپوتنک نے کہا ہے کہ امریکا ایران امن معاہدے کے لیے دستخط کہیں بھی ہوں، پاکستان ہی مرکزی ثالث رہے گا۔ اسلام آباد معاہدہ پاکستان میں تیار کیا گیا اور اس کا کریڈٹ بھی پاکستان کو جاتا ہے۔
روسی جریدہ آر ٹی کے مطابق پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی بدولت امریکا اور ایران دشمنی اور جنگ کے خاتمے تک پہنچے ہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان کی ساکھ مستحکم ہوئی ہے اور پاکستان نئی قوت بن کر ابھرا ہے۔


