اٹک (لارڈ میڈیا): محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب پیش آیا جہاں سی ٹی ڈی اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی۔ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، ایس ایم جی رائفلز، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔


