ایٹلانٹا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے ایک اہم میچ میں یورپی چیمپئن اسپین کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں شامل ہونے والی کیپ ورڈی کے خلاف کسی گول کے بغیر میچ برابر کرنے پر مجبور ہوگئی۔ ایٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کیپ ورڈی نے اپنے مضبوط مخالف اسپین کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
اسپین کی ٹیم نے میچ کے دوران گیند پر قابو رکھتے ہوئے دو درجن سے زائد مرتبہ گول کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ کیپ ورڈی کے تجربہ کار گول کیپر ووزینہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اسپین کے سات حملے ناکام بنائے۔
کیپ ورڈی کی دفاعی لائن نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ یہ کیپ ورڈی کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ مغربی افریقی ملک نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں شرکت کی ہے۔


