ہومبسنتتنازعاتپنجاب فوڈ اتھارٹی کا چربی سے آئل بنانے کا مکروہ دھندہ بے...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چربی سے آئل بنانے کا مکروہ دھندہ بے نقاب

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر جاگوکی پل پر کارروائی کرتے ہوئے چربی سے آئل نکالنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران 2 پین، 104 خالی ٹین، 5 ڈرم، پمپ، جنریٹر اور 2 بیلچے ضبط کرلئے گئے جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق، ملزمان چربی اور آلائشوں سے آئل نکالنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم بائیو ڈیزل کمپنی کو سپلائی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا اور نہ ہی کسی سوپ فیکٹری کے ساتھ کوئی معاہدہ پایا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے فوڈ فراڈ کے خاتمے کے لیے مزید کاروائیاں کی جائیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ محفوظ خوراک ہر شہری کا حق ہے اور اس کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں