واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی سیلرز کی ہلاکت کے معاملے پر بھارت کو سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرمز آبنائے میں جہازوں کو امریکی احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے بھارتی اعلیٰ سفارت کار سے گفتگو میں واضح کیا کہ خطے میں کسی بھی غیرقانونی ترسیل اور پابندیوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مارکو روبیو نے زور دیا کہ ہرمز کے حساس آبی راستے میں چلنے والے بحری جہازوں کو امریکی ہدایات کے مطابق ہی نقل و حرکت کرنا ہوگی جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے پیش کیے گئے احتجاج کو امریکہ نے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں اور بھارت کے تحفظات قابل قبول نہیں ہیں۔
امریکی سیکریٹری خارجہ نے بھارتی سفارتی نمائندے پر واضح کیا کہ موجودہ صورت حال میں بحری راستوں کی نگرانی اور پابندیوں کا نفاذ ضروری ہے تاکہ غیرقانونی ترسیل اور ممکنہ خطرات کو روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ خلیج عمان میں آبنائے ہرمز کے قریب امریکی حملوں میں بھارتی عملے والے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین بھارتی ملاح ہلاک ہوئے تھے جبکہ بقیہ 21 کو عمانی کوسٹ گارڈ نے بحفاظت نکالا تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔


